Snapchat پر پیسہ کمانے کا طریقہ سیکھیں

Image that represents Snapchat monetization

Snapchat کا ریونیو شیئر پروگرام

کیا آپ ایک تخلیق کار ہیں جو Snapchat پر مسلسل کہانیوں کا اشتراک کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو، ہمارا پروگرام تخلیق کاروں کو اس مواد کے لیے انعام دیتا ہے جو وہ اپنی کہانی پر پوسٹ کرتے ہیں – Snapchat کمیونٹی میں اپنا حصّہ ڈالنا کے لئے شکریہ کہنے کا یہ ہمارا طریقہ ہے۔ یہ جانیں کہ اس کے لیے کیسے اہل ہوں اور ہمارے Snapchat تخلیق کار کی کہانیوں کی شرائط کے بارے میں مزید جانیں۔

Image that shows where to submit a Spotlight

Spotlight کے انعامات

سنیپ چیٹرز
کو انعامات حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے اگر وہ اور ان کے Spotlight Snaps اہلیت کی مدت کے دوران مخصوص اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔ اہل ہونے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات یہاں سے مل سکتی ہیں۔

image that displays a Snapchatter using the paid partnership label

بامعاوضہ پارٹنرشپ کا لیبل

اگر آپ اسپانسر کردہ مواد پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو، آپ 'بھیجیں بنام' اسکرین سے اپنے عوامی Snaps پر "بامعاوضہ پارٹنرشپ " کا لیبل شامل کرسکتے ہیں۔ 


Snap اسٹارز ایک قدم آگے جا سکتے ہیں، اور اپنے Snap میپ، Spotlight ، اور عوامی کہانی کے Snaps پوسٹ کرتے وقت برانڈ کو ٹیگ کر سکتے ہیں۔ اپنے اسپانسر کردہ مواد پر "بامعاوضہ پارٹنرشپ" لیبل شامل کرنے کے طریقے کے بارے میں یہاں سے معلومات لے سکتے ہیں۔

UI image that shows were to turn on the brand partnerships toggle

برانڈ پارٹنرشپ ٹوگل

کاروباری ادارے اکثر Snapchat پر تخلیق کاروں کو تلاش کرنے کے لئے فریقِ ثالث
کے شراکت داروں کا استعمال کرتے ہیں۔ 'برانڈ پارٹنرشپ ٹوگل' کے ذریعے Snap کے فریقِ ثالث
کے شراکت داروں کے ساتھ اپنے عوامی پروفائل کے تجزیات کا اشتراک کرنے کا انتخاب کریں – یہ معلومات کاروباری اداروں کے لئے یہ فیصلہ کرنے کے لئے اہم ہے کہ کون سا تخلیق کار ان کے برانڈ کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہترین ہے۔ 

اپنی عوامی پروفائل کی سیٹنگز دیکھیں اور 'برانڈ پارٹنرشپ' پر ٹوگل کریں اور اپنی معومات کو فریقِ ثالث کے شراکت داروں کے ساتھ عوامی طور پر اشتراک کریں جو کہ برانڈ پارٹنرشپ کے لئے تخلیق کار کی دریافت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ اس وقت صرف Snap اسٹارز کے لئے دستیاب ہے۔