آپکی عوامی پروفائل
18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام سنیپ چیٹرز کے پاس ایک عوامی پروفائل ہے، جسے وہ عوامی طور پر اپنی بہترین Snaps کو دکھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ Snapchat پر، ایک اکاؤنٹ آپ کو صرف اپنے دوستوں کے ساتھ Snaps کا اشتراک کرنے کی اجازت دیتا ہے، ساتھ ہی عوامی موجودگی قائم کرنے اور تخلیق کار بننے کی اجازت دیتا ہے۔ عوامی سطح پر مواد کا اشتراک کرنا اور اپنا عوامی پروفائل بنانا اختیاری ہے۔
عوامی پروفائل کی خصوصیات
  • عوامی کہانی۔ یہ ایک ایسی کہانی ہے جو پوسٹ کرنے کے بعد 24 گھنٹے تک فعال رہتی ہے اور آپ کے دوستوں اور فالوورز کے ساتھ ساتھ Snapchat کمیونٹی کا کوئی بھی شخص اسے دیکھ سکتا ہے۔ آپ کی عوامی کہانی آپ کو زیادہ وسیع تعداد میں ناظرین بنانے کی اجازت دیتی ہے اور دوستوں کے لئے آپ کی 'میری کہانی' سے مختلف ہے۔
  • اعلی درجے کی انسائٹس۔ کہانی، Spotlight، لینز، اور آڈینس کی انسائٹس آپ کو اپنے Snaps کی کارکردگی کو سمجھنے اور اس سے بھی زیادہ متاثر کن مواد تخلیق کرنے میں مدد کرتی ہے جو دوسرے سنیپ چیٹرز پسند کرتے ہیں!
  • عوامی کہانی کے جوابات اور اقتباسات۔ کہانی کے جوابات اور اقتباس کے ذریعے آپ جو عوامی کہانیاں پوسٹ کرتے ہیں ان کے بارے میں معنی خیز گفتگو کریں۔ آپ اپنے فالوورز اور دوستوں کے ساتھ زیادہ بہتر طریقے سے مشغول ہونے کے لئے کہانی کے جوابات کا استعمال کرسکتے ہیں اور اپنی پسندیدہ کہانی کے جوابات سے نئی عوامی کہانیاں بنانے کے لئے اقتباس کے ٹول کا استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ اپنی عوامی پروفائل کی سیٹنگز میں کسی بھی وقت کہانی کے جوابات کو بند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور ہم تخلیق کاروں کو ان کی مرضی کے مطابق الفاظ کےچناو کے ساتھ موصول ہونے والے پیغامات کی اقسام پراختیارات دیتے ہیں تاکہ بات چیت قابل احترام اور مزیدار رہے۔
  • اپنی پروفائل پر کہانیاں اور Spotlights کو محفوظ کریں۔ اپنے عوامی پروفائل پر مستقل طور پر نمایاں ہونے کے لئے اپنی بہترین عوامی کہانیاں ، نقشے کی Snaps ، اور Spotlights منتخب کریں۔
  • سرگرمی کی فیڈ۔ اپنی Spotlight جمع کرانے کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کریں، عوامی کہانیوں اور Spotlights پر جوابات کو منظم کریں، اور مزید معلومات حاصل کریں!
اپنی عوامی پروفائل کو اپنی مرضی کے مطابق بنائیں
آپ کی عوامی پروفائل آپ کی عوامی موجودگی قائم کرنے کے لئے اور Snapchat پر مواد تخلیق کار کی حیثیت سے اپنا سفر شروع کرنے کے لئے ہے۔ رابطے بنانے ، فالوورز حاصل کرنے ، اپنے پسندیدہ مواد کی نماہش کرنے اور اپنے آپ کا اظہار کرنے کے لئے اپنے عوامی پروفائل کا استعمال کریں۔ اپنے عوامی پروفائل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے ، اسکرین کے اوپری بائیں کونے میں اپنے Bitmoji پر ٹیپ کریں اور "میری عوامی پروفائل" منتخب کریں۔
آپ اپنی پروفائل کی تصویر اور تعارفی تصویر شامل کرسکتے ہیں، سوانح عمری بنا سکتے ہیں ، اور اپنی پسندیدہ کہانیاں اور Spotlights مستقل طور پر —یا جب تک آپ چاہیں - اپنے عوامی پروفائل میں محفوظ کرسکتے ہیں۔ آپ کے بنائے گئے کوئی بھی لینزز آپ کی عوامی پروفائل میں شامل کیے جائیں گے اور آپ اپنے لینزز کو میرے لینزز کے ذریعے منظم کرسکتے ہیں۔
آپ کو اپنے عوامی پروفائل کو ترتیب دینے میں مدد کی ضرورت ہے؟ مزید معلومات کے لئے عوامی پروفائل کے FAQ دیکھیں!
محفوظ شدہ کہانیاں تخلیق کریں
  1. 'محفوظ شدہ کہانیاں 'پر جائیں. پروفائل مینجمنٹ سیکشن سے، اپنی پروفائل کو ٹیپ کریں، 'محفوظ شدہ کہانیاں' پر جائیں اور 'نئی کہانیاں بنائیں' پر ٹیپ کریں.
  2. Snaps، تصاویر، اور ویڈیوز منتخب کریں۔. اپنی محفوظ کردہ کہانیوں میں نئی مواد شامل کرنے کیلئے '+' کے بٹن کو ٹیپ کریں. آپ عوامی Snaps کا انتخاب کرسکتے ہیں جو آپ نے پہلے ہی شیئر ک‎ۓ ہیں یا وہ تصاویر اور ویڈیوز جو آپ نے اپنے کیمرہ رول سے منتخب کیے ہیں. جب آپ ختم کر چکے ہیں تو، 'درآمد کریں' کو ٹیپ کریں. ایک کہانی میں 100 Snaps یا کل مواد 5 منٹ تک شامل ہوسکتا ہے ----جہاں تک آپ پہلے پہنچ جائیں.
  3. اپنی کہانی کا جائزہ لیں اور ترمیم کریں. پوری کہانی کا جائزہ لینے کے لئے ایک Snap، تصویر، یا ویڈیو کو ٹیپ کریں اور دیکھیں کہ یہ آپ کے ناظرین کو کس طرح نظر آئے گا. اوپر دائیں کونے میں 'ترمیم کریں' ٹیپ کرکے مواد کو دوبارہ ترتیب دیں یا ہٹا دیں.
  4. اپنے عنوان اور تصویر کو منتخب کریں۔ اپنی کہانی کے لئے ایک عنوان درج کریں. کور تصویر کا انتخاب کرنے کے لئے، تصویر چنندہ میں سکرول کریں اور اپنی محفوظ کردہ کہانی کےمواد سے ایک تصویر منتخب کریں. ایک اچھا عنوان اور کور کی تصویر آپ کے مداحوں کو اشارہ دیتی ہے کہ ان کے لئے کیا بنایا گیا ہے! جب آپ کی کہانی مکمل ہو جائے تو، اپنی کہانی کو اپنی عوامی پروفائل میں شائع کرنے کے لئے 'مکمل کریں' پر ٹیپ کریں.