ایک Snap کے عناصر
Snapکیا ہے؟
Snap ایک تصویر یا ویڈیو ہے جو آپ Snapchatپر اپلوڈ کرتے ہیں. کیمرہ سکرین سے، تصویر لینے کے لئے کیپچر کے بٹن کو ٹیپ کریں، یا ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لئے دبا کر رکھیں.
AR لینزز اور دیگر تخلیقی ٹولز کی ہماری لائبریری کو آزمائیں، پھر اپنے Snapsterpiece کو دوست کو بھیجیں یا اسے اسپاٹ لائٹ پر جمع کروا دیں۔
آپ کی پوری کہانی
Snaps آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ آپ اپنی شخصیت مکمل طور پر دکھاسکیں اصل ہونا ضروری ہے، لہذا اپنے ذات کی سب سے زیادہ دلچسپ، عجیب اور مضحکہ خیز خصلت کو اپنا لیں.
Snapchatters کو اچھی کہانیاں پسند ہیں. جب آپایک Snap تخلیق کریں، اپنی جگہ ابتدائی طور پر قائم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس میں آغاز، درمیان اور اختتام ہے. ایکشن سے شروع کریں اور مقصد کو مکمل طور پر دکھائیں. اور ثقافتی لمحات سے دور نہ رہیں۔
لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے کچھ آزماۓ ہوۓ اور صحیح طریقے: روشن رنگ، منفرد ویژوئل، اور دلچسپ زاویے.
ٹولز اور خصوصیات
Snapchat آپ کی تصاویر اور ویڈیوز کومنفرد بنانے میں مدد کرنے کے لئے بہت سے کیمرہ اورترمیم کے ٹولزپیش کرتا ہے۔
ایک لینز کی مدد سے اپنی ہیئت بدلیں اور عناصر جیسے کہ کیپشن، ڈوڈلس، اور اسٹیکرز شامل کریں. مقام پر مبنی فلٹرز، یا اپنی پسندیدہ موسیقی ڈالیں. اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے بہت سے طریقے ہیں!