کیمرہ کے ٹولز
تصاویر اور ویڈیوز کو کیپچر کرنے کے لۓ ان ٹولز کا استعمال کریں.
لینزز دریافت کریں
ہمارے پاس تخلیق کاروں کے لئے لینزز کی ایک بڑی لائبریری ہے. جیسے ہی آپ ایپلی کیشن کو کھولیں کیمرہ سکرین سے لینزز کو کھوجیں۔ اپنے پسندیدہ لینزز یا کیا ٹرینڈ چل رہا ہے کو دیکھنے کے لئے بس سمائیلی کے چہرہ والے آئیکن کے بٹن کو ٹیپ کریں۔
Snapchat اور کمیونٹی کی طرف سے بناۓ گئے تجویز کردہ، ٹرینڈنگ، اور تھیم لینزز کو دیکھنے کے لئے نچلے دائیں کونے میں 'کھوجیں' ٹیپ کریں.
جاننا چاہتے ہیں کہ لینز کس طرح تخلیق کرتے ہیں؟ ملاحظہ کریںLens Studio
بغیر ہاتھوں کے ریکارڈنگ
دیکھو ماں، کوئی ہاتھوں کا استعمال نہیں! 6 ویڈیوز ، ہر ویڈیو دس سیکنڈ کی، 60 سیکنڈ تک ریکارڈ کریں.
آپ کے ویڈیو کو ریکارڈ کرنے کے لئے اسکرین کے نچلے حصے پر کیپچر کے بٹن کو پکڑیں. بٹن کے آگے ایک تالے کا آئیکن دکھائی دے گا. ہاتھوں کے استعمال سے آزاد ہونے کے لئے، بائیں طرف سلائڈ کریں اور تالا لگائیں. پھر اپنی ریکارڈنگ کریں!
ویسے، یہ سیلفی موڈ میں بھی کام کرتا ہے.
کیمرہ ٹولکٹ
اپنے Snaps کو شاندار بنانے کے لئے کیمرہ سکرین کے دائیں ہاتھ کی طرف پر موجود اوزار کا استعمال کریں.
ٹائم لائن. ایک ویڈیو میں ایک سے زیادہ لمحات ڈالیں.
ساونڈز ہماری لائبریری سے لائسنس یافتہ موسیقی سے ایک پلے لسٹ یا تجویز کردہ گانے کا انتخاب کریں یا خود بنائیں.
ملٹی سناپ. اپنی ریکارڈنگ کا دورانیہ مقرر کریں. ہاتھوں کے استعمال سے آزاد ہو جائیں، بس بٹن دبائیں اور بائیں جانب سلائیڈ کریں۔
ٹائمر۔ الٹی گنتی شروع کریں اور ذرا انداز ماریں
فوکس۔ ڈیپتھ آف فیلڈ ایفیکٹ (وسعت میدان اثرات) سے چہرہ پر توجہ مرکوز کریں.
3D. اپنی سیلفی میں 3D اثرات شامل کریں. نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کے لئے اپنے فون کو گهمائیں۔
گرڈ. اپنے شاٹس کی صف بندی کریں تاکہ آپ فوکس کریں، snap لیں، اور آگے بھیجیں.
ٹائم لائن کیپچر
یہ کیمرہ کے ٹول کٹ میں ہماری سب سے زیادہ مقبول خصوصیات میں سے ایک ہے. ایک سے زیادہ کلپس ریکارڈ کریں، ٹرم اور ان کو تقسیم کریں، اور اپنی ویڈیو پر ٹائم کے ساتھ کیپشن بھی شامل کریں. آپ ساونڑز بھی شامل کر سکتے ہیں.