مواد کی رہنما ہدایات

ہمارے مواد کی رہنما ہدایات کیوں موجود ہیں

سنیپ چیٹرز اپنے دوستوں سے بات کرنے، تفریح کرنے اور دنیا کے بارے میں جاننے کے لئے ہماری ایپ پر آتے ہیں۔ درحقیقت، Snapchat میں روزانہ 375 ملین سے زیادہ صارفین فعال ہوتے ہیں اور یہ 20 سے زائد ممالک میں 13-24 سال کے ٪90 اور 13-34 سال کے ٪75 افراد تک پہنچ جاتی ہے۔
یہ بہت سارے نوجوان ہیں۔
Snap میں، ہمارا مشن اپنی کمیونٹی کے لئے بہترین ممکنہ تجربہ تخلیق کرنا ہے۔ ہم انہیں تفریحی، معلوماتی اور متنوع مواد دینا چاہتے ہیں اور یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ انیں پلیٹ فارم پر تحفظ کا احساس ہو۔ اس کے لئے مواد کی رہنما ہدایات کام آتی ہیں۔
ہمارا ہدف سادہ ہے: ہم Snapchat کو محفوظ اور صحت مند رکھنا چاہتے ہیں — خاص طور پر ہمارے سب سے کم عمر صارفین کے لئے۔ ایسا کرنے کے لئے ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

آپ پر اس کا کیا اثر ہو گا

ہم نے ان رہنما ہدایات کو Snapchat کے لیے اپنے وژن کو حاصل کرنے اور سنیپ چیٹرز کو ناپسندیدہ یا نامناسب مواد سے محفوظ رکھنے میں مدد دینے کے لئے تیار کیا ہے۔ آپ کے تخلیق کیے جانے والے مواد سے قطع نظر، ہم سب کے لئے منصفانہ اور مستحکم پالیسیاں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہم آپ کی شراکت داری کی قدر کرتے ہیں۔ جب آپ ہماری رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہیں تو آپ کا مزید مواد قابل آمدن ہونے کا اہل ہو جاتا ہے اور ناظرین کو دکھایا جاتا ہے۔ اس سے سب کا فائدہ ہوتا ہے۔

عام خلاف ورزیاں اور ان سے کیسے بچا جائے